Friday , December 4 2020

گوگل نے انوشکا شرما کو کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنادیا

نئی دہلی: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن نے غلطی سے بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو کرکٹر راشد خان کی بیوی بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل سرچ میں افغان لیگ اسپنر راشد خان کی اہلیہ کو تلاش کیا جائے تو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ان کی اہلیہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

جب کوئی راشد خان اور ان کی اہلیہ کو گوگل پر سرچ کرے تو گوگل ان کا نام اور پھر راشد خان کی کامیابیوں اور ان ٹیموں کا تعارف دیتا ہے جبکہ اہلیہ کے خانے میں انوشکا شرما کا نام آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا ہے۔

About idealurdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *